وزیراعظم کا وفاقی وزراء کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نےشرکاء کا استقبال کیا۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ تھی ۔ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ پہنچنے پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نےشرکاء کا استقبال کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اعلامیہ میں کہا ہے کہ اجلاس میں ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ وزیراعظم نے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے کی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے قومی سلامتی،استحکام اور خوشحالی کے لیے آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More