وزیرِ اعظم کی کووڈ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات

اسلام آباد: وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو کووڈ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے اور اس حوالے سے عوامی آگاہی بڑھانے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کووڈ کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شرکا کو کورونا کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو ملک میں ویکسینیشن کی موجودہ صورتحال پر بھی آگاہ کیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں اس وقت بارہ سال سے زائد چھیاسی فیصد آبادی مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہے جبکہ تیرانوے فیصد کو کم از کم ایک ڈوز لگ چکی ہے۔ پاکستان میں اس وقت ویکیسنیشن لگانے کی استعداد دو لاکھ یومیہ سے ذیادہ ہے۔


اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ بارڈر پر بیرونِ ملک آمدو رفت کی بھی کڑی نگرانی کیلئے اقدامات اور فاسٹ ٹریک ایپ کو صارفین کیلئے آسان اور بہتر بنایا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو نہ صرف کووڈ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے بلکہ اس حوالے سے عوامی آگاہی بڑھانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More