ان شاء اللہ موسم سرما میں اسکردو کھیلوں کا عالمی مرکز بن جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ موسم سرما میں اسکردو کھیلوں کا عالمی مرکز بن جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے تین خوبصورت تصاویر شیئرز کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رات کا سماں ہے اور اسکردو کا خوبصورت منظر نظر آ رہا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ رات کو اسکردو اور ہماری لڑکیاں گلگت بلتستان میں آئس ہاکی کھیل رہی ہیں، عمران خان نے لکھا کہ اسکردو میں اب ایک بین الاقوامی ہوائی اڈا موجود ہے، یہ علاقہ انشاء اللہ موسم سرما کے کھیلوں کا عالمی مقام بن جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More