وزیراعظم کا دورہ چین کا امکان، چینی و روسی صدور سے ملاقات متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ چین کا امکان ہے ۔ وزیراعظم کے دورہ چین کے حوالے سے حتمی شیڈیولنگ کا عمل جاری ہے ۔

، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ چین کا امکان ہے جس کے لیے شیڈیولنگ کا عمل جاری ہے ۔وزیراعظم چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ وزیراعظم ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ چین میں وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی ملاقات کا امکان ہے ۔ وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کی ملاقات کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔وزیراعظم کی یہ روسی صدر سے پہلی باضابطہ دو طرفہ ملاقات ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More