وزیراعظم کا موسم کی خرابی کے سبب میانوالی اور ٹانک کا دورہ منسوخ

وزیراعظم شہباز شریف موسم کی خرابی کے سبب میانوالی اور ٹانک نہ جاسکے۔ وزیراعظم نے ٹانک میں تعمیر شدہ سو گھروں کا افتتاح کرنا تھا۔

وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے میانوالی سے واپس لوٹ گیا۔ وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے سلسلے میں پہلے میانوالی اور پھر ٹانک جانا تھا۔وزیراعظم نے ٹانک میں تعمیر شدہ سو گھروں کا افتتاح کرنا تھا۔

وزیراعظم نے اپنے ٹانک کے گزشتہ دورے میں متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔ ان کو میانوالی سے اسلام آباد جانا پڑا۔

وزیراعظم شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More