وزیراعظم کی سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے سکھر آمد

وزیراعظم شہباز شریف سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورے کے لیئے سکھر پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پر سکھر پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد وہ ضلع قنبر شہداد کوٹ جائيں گے، جہاں وہ بارشوں اور سيلاب سے نقصانات اور امدادی کارروائيوں کا جائزہ ليں گے۔

وزیراعظم قنبر شہداد کوٹ ميں امدادی کيمپ کا دورہ بھی کريں گے، اور دورے کے دوران سيلاب متاثرين سے ملاقات کريں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More