وزیر اعظم گالیاں اور دھمکیاں نہ دیں، راجا پرویز اشرف

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آج کل سیاست میں بھونچال آیا ہوا ہے۔ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ان کے رویے سے پتہ چلتا ہے گیم انکے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔ تحریک عدم اعتماد ایک آئینی اور جمہوری راستہ ہے۔ پارلیمان جو فیصلہ دے گا وہ سب کو قبول کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں سینیٹر پلوشہ خان، ذوالفقار علی بدر ،سید سبط الحیدر بخاری اور نذیر دھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ ایوان کے اندر ہے ۔وزیر اعظم گالیاں اور دھمکیاں نہ دیں۔ ڈی چوک پر10 لاکھ افراد لانے کی بجائے پارلیمان میں172 کا نمبر پورا کریں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ایک آئینی اور جمہوری راستہ ہے۔ پارلیمان جو فیصلہ دے گا وہ سب کو قبول کرنا چاہیے۔ پارلیمان کا حق ہے وہ جس کو اقتدار دے یا اقتدار سے نکال دے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پارٹی ارکان کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ اسلام آباد میں رہیں۔پی ڈی ایم کو جنم پیپلز پارٹی نے دیا ،ہم قومی اسمبلی کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں،اس حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے اس سے ملک کا نقصان ہوگا
۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More