وزیراعظم کا بند پاور پلانٹس فوری چلانے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بند پاور پلانٹس فوری چلانے کا حکم دیدیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت لوڈ شیڈنگ پرقابو پانے سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک میں جاری بجلی کے بحران کو حل کرنے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے رپورٹ فوری پیش کرنےاور رپورٹ میں لوڈشیڈنگ کی وجوہات واضح طور پر بتانے کی ہدایت جاری کردیں۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ارسا صوبوں کے ساتھ باہمی مشاورت اور آزادی کے ساتھ فیصلہ کرے، صوبوں کو پانی اور زرعی سہولیات کی فراہمی سے متعلق معاملات حل کیے جائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More