وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نو منتخب وزیراعظم سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔

جبکہ دوسری جانب شہباز شریف کے بطور وزیراعظم انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز شریف نے قائد ایوان کے الیکشن میں 174 ووٹ حاصل کیے۔ سیکرٹری قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونےکا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More