غیرملکی سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں، وزیراعظم شہبازشریف


وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملک میں سرمایہ کاری پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے گوادر میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا مفتاح اسماعیل، چوہدری سالک حسین، احسن اقبال کے علاوہ طارق فاطمی بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم کو توانائی، انفراسٹرکچر، ریلوے اور پورٹ انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے، خصوصاً چینی سرمایہ کار کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جائیں، چینی ورکرز کے ویزے میں سی پیک اور دوسری کمپنیوں کے ورکرز کی تفریق ختم کی جائے۔ کمیٹی دس دن کے اندر تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More