عمران خان نے مدلل طریقے سے مقدمہ پیش کیا،عثمان بزدار

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناہے کہ جس قوم کا لیڈر وزیراعظم عمران خان ہو وہ کبھی نہیں جھک سکتی۔عمران خان نے پراثر اور مدلل طریقے سے پاکستان کا مقدمہ پیش کیا۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم کو آپ پر ناز ہے۔جس قوم کا لیڈر وزیراعظم عمران خان ہو وہ کبھی نہیں جھک سکتی ۔وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب ہر محب وطن پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کپتان کا ہر لفظ پاکستان اور قوم کے لئے تھا۔وزیر اعظم عمران خان نےقوم کو اعتماد میں لے کر خودداری سے جینے کا پیغام دیا۔وزیر اعظم عمران خان نےپراثر اور مدلل طریقے سے پاکستان کا مقدمہ پیش کیا۔۔قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More