وزیراعظم کا بجلی کے زائد بلوں کے حوالے سے عوامی شکایات کا سخت نوٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے زائد بلوں کے حوالے سے عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نے بجلی کے بِلوں کے حوالے سے شکایات پر طلب کیے گئے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی وزیرِ بجلی خرم دستگیر، معاونِ خصوصی احد چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے بجلی کے بِلوں پر فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو بجلی کے بِلوں کے حوالے سے عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہ بیٹھوں گا، خادمِ پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی عوام کو جوابدہ ہے، میں اپنی عوام سے ہمیشہ سچ بولنے کے عہد پر قائم ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More