وزیراعظم کا بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے اوورسیز سینٹر قائم کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اووسیز اور انسانی ترقیاتی وسائل سید طارق الحسن نے ملاقات کی ہے جس میں اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق معاملات ،مسائل اور حل پر مشاورت کی گئی ۔ملاقات میں آئندہ دنوں پاکستان میں اوورسیز کے بڑے کنونشن پر بھی مشاورت بھی کی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اووسیز اور انسانی ترقیاتی وسائل سید طارق الحسن کو ایک ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے جامع پالیسی تشکیل دینے کا حکم دیدیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ 90 لاکھ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کیلئے جامع پالیسی فریم ورک تشکیل دیا جائے۔وزیراعظم کا بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے 8 اوورسیز سینٹر قائم کرنے کا حکم دیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More