اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا نوازشریف کو پاسپورٹ جاری ہورہا ہے۔ نوازشریف پاکستانی ہیں اور پاسپورٹ ان کا حق ہے۔
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو بھی عام پاسپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
تاہم سفارتی عملے نے آگاہ کیا ہے کہ اسحاق ڈار کو سفارتی پاسپورٹ جاری نہیں کرسکتے۔