وزیراعظم کا بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کااظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔

شہباز شریف نے حادثے میں زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی افراد کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More