وزیراعظم کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات، سیاسی امور پرگفتگو

کراچی : وزیراعظم شہباز شریف ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پہنچے۔ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل اور مریم اورنگزیب بھی ہمراہ تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف نےاپنے دورہ کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی سے بہادرآباد میں قائم ان کے عارضی مرکز میں ملاقات کی جہاں شہباز شریف نے عدم اعتماد پر اپویشن کا ساتھ دینے پر ایم کیو ایم قیادت کا شکریہ ادا کیااور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت ایم کیو ایم سے کیے گئے معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی۔

ایم کیو ایم رہنماء خالد مقبول صدیقی نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی ہاؤس میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے جو معاملات طے ہوئے ہیں ان پر عملدر آمد کے حوالے سے بات ہوئی۔ایم کیوایم رہنماخواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ معاہدہ پر عملدرآمد کروانا ترجیحات میں شامل ہےبعد میں کوئی گورنر یا کسی کے عہدہ کی بات ائی تو مشاورت سے معاملات طے ہونگیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More