اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نےملاقات کی ہے جس میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے فیز ٹو اور پارٹی تنظیم سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کے درمیان ملاقات میں خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات اورپارٹی تنظیم سازی سےمتعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر اعلیٰ محمود خان نے وزیر اعظم کوصوبےمیں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پربریفنگ بھی دی ۔ وزیراعظم نے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کوبروقت مکمل کرنےکی ہدایت کی ۔