وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔

وزیر اعظم عمران خان کی منطوری کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق 20نومبر 2021 سے ہو گا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ون آن ون ملاقات ہوئی ہے جس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کی رہائش گاہ پر بنی گالا میں ہو نے والی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی کچھ دیر بعد ملاقات میں شامل ہو گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More