وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور پاک افغان بارڈر امور پر غورکیاگیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی ملاقات کی جس میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور وفاقی وزرا بھی شریک تھے ۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ پاک افغان بارڈر سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More