لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال کا افتتاح کردیا۔جدید مشینری پر مشتمل اسپتال مریضوں کو علاج کی مفت سہولت فراہم کرے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف لاہور کے سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال کی افتتاحی تقریب میں پہنچے جہاں انہوں نے اسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کو ٹرسٹ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال مریضوں کو علاج کی مفت سہولت فراہم کرے گا۔اسپتال میں سٹی اسکین اور او پی ڈی کی سہولتیں بھی موجود ہیں۔ سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال ساڑھے تین سو بستروں پر مشتمل ہے۔