وزیر اعظم عمران خان کی بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد سے ان کے پارلیمانی لیڈر نواب زادہ خالد مگسی کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔

وفد میں وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ارکان قومی اسمبلی روبینہ عرفان، سردار اسرار ترین اور میر احسان ریکی شامل تھے۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل بھی شریک تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More