وزیراعظم سےامریکی سینیٹ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سےامریکی سینیٹ کے4رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں افغانستان میں بدلتی صورتحال کےحوالےسےگفتگو کی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سےبچنےکےلیےفوری مدد کی ضرورت ہے، خطےمیں سلامتی کےخطرات سےنمٹنےکےلیےقریبی تعاون کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نےوفدکومقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آرایس ایس سےمتاثربی جے پی کی انتہاپسندپالیسیاں خطےکی سلامتی کےلیےخطرہ ہیں۔ امریکہ کوخطےمیں امن واستحکام کےلیےکرداراداکرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سازگارماحول پیداکرےتوپاکستان خطےمیں امن وخوشحالی کےلیےمزیداقدامات اور مذاکرات کےلیےتیارہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More