پشاور: وزیر اعظم عمران خان کل پشاور دورے کے موقع پر نیا پاکستان کارڈ کا افتتاح کرینگے۔
معاون خصوصی بیرسٹر سیف کہتے ہے نیا پاکستان کارڈکا اجرا، حکومت کا اسلامی فلاحی ریاست کی جانب ایک اور اہم قدم ہے،اس پروگرام کے تحت 2 کروڑ خاندان اور تقریباً 13 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔
سکرٹریٹ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کل پشاورکا دورہ کرینگے،دورے کے موقع پر وزیر اعظم نیا پاکستان کارڈ کا افتتاح کریں گے۔
بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ ہر خاندان شہری کا اپنا مخصوص کیو آر کوڈ ہو گا جس کے ذریعے وہ متعلقہ پروگرام سے مستفید ہو گا، جن شہریوں کی ماہانہ آمدن 50 ہزار سے کم ہے وہی اس پروگرام کے اہل ہوں گے۔