پاکستانیوں کو عظیم قوم بنانے آیا تھا، عمران خان

حافظ آباد: جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر آپ ظلم کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے تو ظلم بڑھتا ہی جائے گا۔ اگر آپ کرپشن کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے تو کرپشن بڑھتی ہی جائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ٹماٹر اور آلو کی قیمت طے کرنے نہیں آیا تھا۔ پاکستانیوں کو عظیم قوم بنانے آیا تھا۔ پاکستانیون کو ایک قوم بنانے کے لیے ہم نے ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم متعارف کرایا۔ لیڈر کبھی کسی کے سامنے جھکتا نہیں ہے۔ میں اپنی قوم کو کبھی جھکنے نہیں دوں گا۔

حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا پاکستان کو دنیا کے ہر ملک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہیے۔ میری ذمہ داری ہے کہ میں اپنے پاکستانیوں کے حقوق کی حفاظت کروں۔ ایسی فارن پالیسی کی کبھی اجازت نہیں دوں گا کہ ہم دوسروں کو خوش کرتے کرتے اپنے لوگوں کو نقصان پہنچائیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ روس کے صدر نے ہمیں عزت دی۔ تین گارڈ آف آنر دیئے۔ یہ جو تین چوہے شکار کرنے نکلے ہیں۔ جلد ان تینوں کو شکار ہوتا دیکھیں گے۔ مجھ سے پوچھا جاتا تھا کہ آپ ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کیوں کرتے ہیں۔ تو میں نے جواب دیا کہ تم لوگوں نے لندن میں ایک دہشت گرد بٹھایا ہوا ہے جس نے کراچی کے لوگوں کا قتل کیا ہے۔ برطانیہ ہمیں لندن میں ڈرون حملہ کرکے اس دہشت گرد کو مارنے کی اجازت دے گا ؟

عمران خان نے خطاب میں کہا کہ ماضی میں حکومتیں گرانے کے لیے چوری کے پیسے سے ضمیر خریدا گیا۔ جبکہ ہم نے سب سے پہلے تعلیم پر کام کیا۔ ہم نے 26 لاکھ اسکالر شپ دیئے۔ پاکستان میں امیر اور غریب کے لیے یکساں نصاب تعلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دو یونیورسٹیاں بنا رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More