وزیراعظم نےوزرا کو 3 ماہ کےلئے بیرون ملک جانے سے روک دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےوزرا کو 3 ماہ کےلئے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہم مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، تمام وزرا اپنی اپنی وزارتوں میں بہتر کارکردگی لائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہےملکی معاشی صورتحال کے باعث وزراء کارکردگی پر توجہ دیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More