تازہ ترین
اپوزیشن کو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے، وزیراعظم

اپوزیشن کو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: (30 جولائی 2020) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ اپوزیشن بلز کی منظوری میں ساتھ نہ دیتی تو مشترکہ اجلاس سے منظور کروا لیتے۔ وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر دہرایا کہ اپوزیشن کو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے۔ پی ٹی آئی اپنے منشور سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اور اتحادیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی۔ وزیراعظم نے ارکان کو اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ اپوزیشن بلز کی منظوری میں ساتھ نہ بھی دیتی تو مشترکہ اجلاس میں منظور کروا لیتے۔ اپوزیشن این آر او مانگتی ہے جو کسی صورت نہیں دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے منشور سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ہم اپنے منشور سے پیچھے ہٹے تو تباہی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ارکان اسمبلی کو ایوان میں بھرپور فعال ہونے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ایم این ایز کی طرح دیگر ارکان بھی فعال ہوں۔

وزیر اعظم نے اجلاس میں خواجہ آصف پر بھی تنقید کی۔ عمران خان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی پاکستان کیلئے ضروری ہے۔ ہم ماضی کی خرابیوں کو درست کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کررہی ہے۔ اپوزیشن شروع سے ہر قانون سازی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ قومی مفاد میں ہونے والی قانون سازی میں اپوزیشن کو حمایت کرنی چاہیے۔

Comments are closed.

Scroll To Top