تازہ ترین
حکومت تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی، وزیراعظم

حکومت تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی، وزیراعظم

اسلام آباد: (28 جون 2020) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔

حکومتی اور اتحادی اراکین اسمبلی کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں ہے، سب متحد ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے لہٰذا سب کو اظہار رائے کی آزادی ہے۔ حکومت اپنی تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا کے باعث ملکی معیشت کو نقصان پہنچا۔ حکومت نے معیشت مستحکم کرنے پر بھرپور توجہ دی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے کم ملاقاتیں ہوئیں تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی اور اتحادی اراکین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے حکومت نے موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔ کورونا صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا۔ آج پوری دنیا اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی سے کہا کہ شدید مالی مشکلات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ دیا۔ رواں مالی سال کا بجٹ مشکل ترین مالی حالات میں پیش ہوا۔

Comments are closed.

Scroll To Top