بھارت کے خلا ف کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان کی قومی ٹیم کو مبارکباد

ریاض: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہندوستان کے خلا ف شاندار کارکردگی اور کامیابی پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔

وزیر اعظم نے ٹیم کے کپتان بابراعظم کو شاندار اور تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے بابر اعظم کی قیادت میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جو کسی ورلڈ کپ مقابلے کا ایک شاندار ریکارڈ ہے جس پر پاکستان کے عوام دنیا بھر سے انہین مبارکباد دیتے ہیں ۔

وزیر اعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ٹیم اپنی یہ شاندار کامیابی قائم رکھتے ہوے ورلڈ کپ بھی جیتے گی اور پاکستان کے عوام کیلئے خوشیاں لیکر وطن لوٹے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More