تازہ ترین
راوی ریور منصوبے میں نیا پاکستان کا تصور نظر آرہا ہے، عمران خان

راوی ریور منصوبے میں نیا پاکستان کا تصور نظر آرہا ہے، عمران خان

لاہور: (15 ستمبر 2020) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زندگی میں بڑے کام کرنے کیلئے سوچ بڑی کرنی ہوتی ہے۔ لوگوں کی سوچ چھوٹی ہوتی ہے کہ اقتدار میں آئے، شوگر ملز لگا لیں، پیسہ بنایا، لندن میں بڑے گھر لے لیے۔ ماضی کے حکمران ملک کو مقروض کر کے چلے گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں راوی ریور پراجیکٹ فیزون کا سنگ بنیاد رکھا جس کے بعد انہوں نے پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،و فاقی وزراء اور چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی موجود تھے۔

بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے اس منصوبے کے ذریعے نیا پاکستان کا تصور نظر آرہا ہے۔ یہ منصوبہ آسان نہیں بلکہ بہت مشکل ہے جس میں رکاوٹوں نے آنا ہے، لیکن یہ لاہور اور پاکستان کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ لوگ نئے پاکستان کو مشکلات سے جوڑ رہے ہیں۔ ملک میں واقعی مہنگائی ہوئی اور برے حالات ہیں۔ جب مشکل حالات میں ایسے سوال کریں گے تو لوگ برا بھلا ہی کہیں گے۔

وزیرعظم نے سابق حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انکی ترجیح راوی ریور منصوبہ نہیں بلکہ دولت بنانا تھا۔ لاہور میں صاف پانی کا مسئلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ۔پہلے روٹی، کپڑا اور مکان ایک نعرہ تھا لیکن آج پہلی بار غریبوں کیلئے مکان بنائے جا رہے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top