تازہ ترین
عالمی سطح مقبولیت کے اعتراف کے بعد سفارتی محاذ پر عمران خان کی کامیابیوں کی ویڈیو جاری

عالمی سطح مقبولیت کے اعتراف کے بعد سفارتی محاذ پر عمران خان کی کامیابیوں کی ویڈیو جاری

اسلام آباد: (12 جولائی 2020) وزیراعظم عمران خان کی عالمی سطح مقبولیت کے اعتراف کے بعد وزیراعظم آفس نے سفارتی محاذ پر عمران خان کی کامیابیوں کی ویڈیو جاری کردی۔

وزیراعظم آفس نے سفارتی محاذ پر عمران خان کی کامیابیوں کی ویڈیو جاری کردی۔ ویڈیو میں مودی کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے وزیراعظم کی کوششوں کا دکھایا گیا کہ کیسے وزیراعظم عمران خان عالمی سطح پر نمایاں لیڈر بن کر ابھرے۔

ویڈیو میں یو اے ای، سعودی عرب اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مثالی بنانے کا نمایاں ذکر کیا گیا ہے جبکہ افغان امن عمل، سعودی عرب ایران تنازعہ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ڈاکیومنٹری میں 2 سال میں ہونے والے اہم واقعات دکھائے گئے ہیں۔

ویڈیو میں برطانیہ سمیت کئی ممالک کی جانب سے پاکستان کیلئے بہتر ٹریول ایڈوائزری کا تذکرہ کیا گیا ہے جبکہ عمران خان نے بحثیت وزیراعظم مظلوم کشمیریوں کا سفیر بن کر دنیا میں آواز بلند کی۔ عمران خان نے بھارتی ظالمانہ پالیسیوں پر مبنی مودی کا فاشسٹ نظریہ بےنقاب کیا۔

مودی کی کوششوں کے باوجود امریکہ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی اور پہلی مرتبہ بڑے ممالک سمیت عالمی میڈیا کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے لگا۔ جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کی وجہ سے کھیلوں اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر پاکستان کو محفوظ ملک بنایا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top