وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا،اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا،اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

اجلاس میں سیالکوٹ سانحہ پر بھی بریفنگ اور ملزمان کے خلاف کاروائی پرکابینہ کوآگاہ کیا جائے گا ، جبکہ کابینہ کو وزارتوں اور اداروں میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی آسامیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

افغان باشندوں کو کسی تیسرے ملک میں جانے کے لیے زمینی یا فضائی محفوظ راستہ دینے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ انٹرنیشنل این جی اوز کے لیے ویزے کے طریقہ کار اورگیپکو، ٹیسکو کے سی ای اوز کی تعیناتی کی منظوری بھی شامل ہے۔

پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی مارکنگ فیس پر نظرثانی کی منظوری دی جائے گی۔ ساتھ ہی کابینہ اجلاس میں اوگرا کی سال 2019-20 کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

کابینہ کو معاشی اعشاریوں اور 5 بڑی فصلوں سے متعلق شعبہ زراعت کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی اور یوریا فرٹیلائزر کی ٹی سی پی کے ذریعے درآمد سے متعلق رولز 2004 میں جزوی استثنی کی منظوری دی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More