پی ڈی ایم کا ردعمل حیران کن ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے عام انتخابات کے مطالبے پر پی ڈی ایم کا ردعمل حیران کن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران کان نے کہا کیا پی ڈی ایم کیلئے عالمی سازش کا حصہ بننے کی بجائے الیکشن کو تسلیم کرنا بہتر نہیں؟

عمران خان نے لکھا حکومت کی ناکامی اور عوامی حمایت کھونے کا رونا رونے والی اپوزیشن انتخابات سے خائف کیوں ہے۔ جمہوریت پسند حمایت کیلئے عوام کے پاس جاتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More