نواز شریف لندن سے واپس آیا تو عدلیہ اور فوج پر حملے کرے گا، عمران خان

کمالیہ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تینوں چوہوں کی کوشش ہے کہ مجھے ہٹائیں، حکومت میں آئیں، نیب ختم کریں۔ اور وہ بھگوڑا جو لندن بیٹھا ہے وہ واپس آئے۔ بھگوڑا لندن سے واپس آیا تو عدلیہ اور فوج پر حملے کرے گا۔ آصف زرداری اس ملک کی بڑی بیماری ہے۔ شہبازشریف کو جہاں جوتے نظر آتے ہیں وہ پالش کرنا شروع کردیتے ہیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نوازشریف کے ساتھ ہے۔ کرپشن کیسز ختم ہونے پر لندن میں بھگوڑا جلد پاکستان واپس آئے گا۔ سابق وزیراعظم کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دے گا۔ کیونکہ کرپٹ آدمی کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دیتا۔ بھگوڑے نے لفافہ صحافت شروع کی تھی۔ لوگوں کوخریدنا نون لیگی قائد کی پرانی عادت ہے۔ لیگی قائد نے لاہور کے پلاٹ بیچ کر ججز کو خریدا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کمالیہ میں بھی ڈیزل سستا ہوگیا ہے۔ ڈیزل اور پٹرول کو سستا کرنے پر بڑا پیسہ خرچ کیا۔ لیگی صدر شہبازشریف کو جہاں جوتے نظر آتے ہیں وہ پالش کرنا شروع کردیتے ہیں۔ ان تین لوگوں کے چہرے دیکھ کر لوگ ڈر گئے اور دوبارہ میری طرف آگئے۔ لوگ ان تین لوگوں کی شکلیں دیکھ کر سب پارٹی میں واپس آگئے ہیں۔ ان تینوں کی شکلیں دیکھ کر لوگوں کو خوف آیا کہ کہیں پھر واپس نہ آجائیں۔ اللہ نے سب کے دل میری طرف موڑ دیئے اور سب میری طرف آ گئے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا اس لیے آرمی چیف سے اختلاف ہوتا ہے۔ کیونکہ انہیں اس کی کرپشن کا پتہ چل جاتا ہے۔ نواز شریف خود ہی آرمی چیف لگاتا ہے پھر اس کے اختلاف شروع ہو جاتے ہیں۔ اختلاف کی وجہ یہ ہے آرمی کو اس کی چوری کا سب سے پہلے پتہ چل جاتا ہے۔ نواز شریف چھپ چھپ کر نریندرا مودی سے ملتا تھا۔ نواز شریف اپنی فوج کے ڈر کی وجہ سے چھپ کر مودی سے ملاقاتیں کر رہا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے ناراض ہونے والے بھی ان چوہوں کی شکلیں دیکھ کر واپس آ گئے۔ جو قوم اچھے اور برے کی تمیز نہیں کرتی وہ قوم مر جاتی ہے۔ انسان نیوٹرل نہیں ہو سکتا۔ انسان اچھائی اور برائی کو دیکھ سکتا ہے۔ آصف زرداری اس ملک کی بڑی بیماری ہے۔ آصف زرداری پر نیب میں اربوں روپے کے کیس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے۔ شہبازشریف کے چپڑاسی کے اکاونٹ میں 375کروڑ روپے آگئے۔ شہبازشریف کے نوکروں کے اکاونٹ میں 1600 کروڑ روپے آگئے۔ شہبازشریف کا کیس چل رہا ہے۔ کبھی ان کا وکیل نہیں آتا تو کبھی کمر میں درد ہوجاتا ہے۔ ان کو پتہ ہے عمران خان تھوڑی دیر چل گیا تو شہبازشریف نے جیل جانا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ میرے خلاف اکٹھے ہوئے۔ حکومت گراو، اقتدار میں آو اور نیب کو ختم کرو۔ انہوں نے پوری کوشش کہ عمران خان ان کو این آر او دیدے۔ پہلے انہوں نے پرویزمشرف سے این آراولیا تھا۔ کہتے ہیں کرپشن کیس معاف نہ کیے توحکومت نہیں چلنے دیں گے۔ میں بار بار ان تین چوہوں کو پیغام دے رہا ہوں حکومت جانا معمولی چیز ہے۔ میری جان بھی چلی جائے تو تمہیں نہیں چھوڑوں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More