وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سے رابطہ، کراچی دھماکے پراظہار افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ کیا اورکراچی میں وین دھماکے سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کراچی میں ہونے والے وین دھماکے سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ وزیراعلی سندھ نے جامعہ کراچی میں دھماکے سے متعلق ابتدائی تفصیلات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے 2 خواتین سمیت چینی باشندوں اور اور ڈرائیور کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے عفریت جو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں ہر طرح سے آپ کی مدد کریں گے۔دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں۔ اتحاد اور اجتماعی کوششوں سے ان کا قلع قمع کریں گے۔وزیراعظم نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More