وزیراعظم کا زرمبادلہ کی صورتحال اورکرنسی ریٹ پر اظہار تشویش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے زرمبادلہ کی موجودہ صورتحال اوربڑھتے کرنسی ایکسچینج ریٹ پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کوصورتحال کی بہتری کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے ہدایت کی ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملک میں زرمبادلہ کے ذخائراورکرنسی ایکسچینج ریٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ وزیراعظم نے ملک میں زرمبادلہ کی موجودہ صورتحال اوربڑھتے ہوئے کرنسی ایکسچینج ریٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو صورتحال کی بہتری کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر موثر اور قابل عمل پلان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More