وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کاجائزہ لینے کی ہدایت کی ہے، وزیراطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی جھوٹ والی سیاست اب نہیں چلے گی ۔کاغذلہرانے کی بجائے عوام کو اپنی کارکردگی بتائیں ۔

وفاقی وزیر طلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کویقینی بنایاجارہاہے۔ کراچی واقعہ کی تحقیقات کاآغازہوچکاہے ۔نیشنل ایکشن پلان کادوبارہ جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم نے ہدایات جاری کردی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم کو لوڈشیڈنگ اور پیٹرول کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے فوری طور پر ہدایات دی ہیں کہ ملک سے جلد لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ستائیس پلانٹس میں سے سات یونٹس اور تین پلانٹس کی مرمت کا کام جاری ہے۔ اس وقت ملک میں پانچ سو سے دو میگا واٹ کا شارٹ فال ہے جس کو جلد دور کردیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کا حساب دینے کے بجائے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی کے چیئرمین کی خدمات اسٹیبلمنٹ ڈویژن کے سپرد کردی ہیں جبکہ عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر مقرر کردیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More