وزیراعظم کا کالعدم تنظیم سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں کالعدم تنظیم کے معاملے اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔ وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کالعدم تنظیم کے معاملے اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس میں کالعدم تنظیم سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More