وزیراعظم نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا ۔اجلاس میں سندھ ہاؤس میں ہونے والے واقعہ پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس کل بنی گالہ میں طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس میں پرویز خٹک، اسد عمر، فواد چوہدری،بابر اعوان، حماد اظہر، شاہ محمود قریشی شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سندھ ہاؤس میں ہونے والے واقعہ پر مشاورت کی جائے گی۔منحرف اراکین سے متعلق سپریم کورٹ میں ریفرنس پر بھی مشاورت کی جائے گی۔قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق امور پر بات ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More