وزیراعظم کا چینی ہم منصب سے رابطہ، کراچی واقعے پر اظہار افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے جامعہ کراچی حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے وزیر اعظم سے ٹیلی فونک گفتگو میں جامعہ کراچی میں حملے میں جاں بحق چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گرد حملےکی تحقیقات کر کے مرتکب افراد کو کٹہرے میں لائیں گے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم کا خصوصی اقتصادی زونز کو جلد از جلد مکمل فعال کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More