وزیراعظم کی میران شاہ دھماکے کی مذمت، رنج وغم کا اظہار

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں۔ درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے میران شاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے تین سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چھ افراد کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نےشہید فوجیوں کو خراج عقیدت اور شہید بچوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں ۔ قاتلوں کے سرپرستوں کو سزا دے کر رہیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More