اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی نواز شریف سے اہم ملاقات جاری

لندن: (14 دسمبر 2017) لندن میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے اہم ملاقات جاری ہے، ملاقات سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

تفصیلات کے مطابق ملاقات حسن نواز کے دفتر میں جاری ہے، ملاقات میں وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی موجود ہیں جبکہ مریم نواز اور حسن نواز بھی اس ملاقات کا حصہ ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے جبکہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات بھی ملاقات میں زیر غورآنے کا امکان ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیر خارجہ کے ہمراہ حسن نواز کے آفس پہنچے تو میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، خطرات ہمیشہ رہتے ہیں اور جب سے پاکستان بنا ہے جمہوریت کو خطرات ہیں لیکن فکر نہ کریں۔

اس دوران خواجہ آصف سے بھی جب سوال کیا گیا تو ان کا بھی کہنا تھا کہ حکومت مدت پوری کرے گی، الیکشن جیت کر ان کی جماعت دوبارہ حکومت بنائے گی،لیگی اراکین کے استعفوں کے سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ ابھی تک اسپیکر کے پاس کوئی استعفیٰ نہیں پہنچا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ ترکی سے لندن پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ بارہ دسمبر کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے لندن میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال پرغور کیا گیا تھا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسحاق ڈار لندن میں ہی مقیم رہیں گے جبکہ نوازشریف اور مریم نواز سولہ دسمبر ہفتہ کو پاکستان روانہ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

لگتا نہیں اسمبلیاں مدت پوری کریں گی، اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق

لگتا نہیں اسمبلیاں مدت پوری کریں گی، اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق

 

Related posts

کوئٹہ: ایف سی اور حساس اداروں نے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا

faraz ahmed

جنوبی سوڈان: حکومت اور باغیوں کے درمیان شراکت اقتدار کا معاہدہ طے پا گیا

Majid

انڈر 19 ورلڈکپ، پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلئے 296رنز کا ہدف

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More