تازہ ترین
بجلی کے نرخوں پر سبسڈی دینے کی تجویز پر حکمت عملی مرتب کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

بجلی کے نرخوں پر سبسڈی دینے کی تجویز پر حکمت عملی مرتب کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد: (29 جون 2020) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی خوشحالی زرعی شعبے اور کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ٹیوب ویلز پر سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں زرعی شعبے کے فروغ اور چھوٹے کاشت کاروں کو ریلیف دینے سمیت ٹیوب ویلز پر بجلی کے نرخوں پر سبسڈی دینے کی تجویز پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشاورت میں صوبوں کو شامل کر کے حکمت عملی مرتب کی جائے۔ زرعی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک کی خوشحالی زرعی شعبے اور کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top