وزیراعظم پختون قوم کودہشتگرد کہنے پرمعافی مانگیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں کہ وزیراعظم پختون قوم کو دہشت گرد کہنے پر معافی مانگیں ۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی ،اخوند زادہ چٹان سینیٹر روبینہ خالد اور سبط الحسن نے اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تمام اداروں کو تباہ کر دیا ہے اب فوج جیسے ادارے کو متنازع نہ بنایا جائے۔

فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ پختون قوم کو دہشت گرد کہنے پر معافی مانگیں جبکہ اخونذادہ چٹان نے کہا کہ طالبان کا بیانیہ اسلام جہاد اور خلافت کا ہے۔ طالبان نے کبھی پختونوں یا قوم پرستی کی بات نہیں کی ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ ہمیں وہ وزیر اعظم ملا ہے جو جس چیز کو ہاتھ لگاتا ہے وہ مٹی ہو جاتی ہے۔ اس نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ ان کا سے چھٹکارہ حاصل کرنا ضروری ہے ورنہ ملک مزید تباہ کر دے گا۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکڑ عبدالقدیر خان کے انتقال سے پاکستان ایک بڑی شخصیت سے محروم ہو گیا۔ حکومت نے ڈاکٹر قدیر کی فیصل مسجد میں تدفین کی وصیت پوری نہیں کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More