وزیراعظم کا مانسہرہ میں میڈیکل کالج اور الیکٹرک کمپنی کے قیام کا اعلان

مانسہرہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے مانسہرہ میں میڈیکل کالج اور ہزارہ کیلئے الگ الیکٹرک کمپنی کے قیام کا اعلان کر دیا۔

مانسہرہ میں مسلم لیگ ن کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہزارہ موٹر وے کی وجہ سے ہزارہ کے عوام نوازشریف کو دعائیں دیتے ہیں، ملتان سکھر موٹر وے کو نوازشریف نے شروع کیا اور اپنے دور میں ہی مکمل کیا۔

شہباز شریف مے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کو آسمان پر پہنچادیا، ہمیں مجبورا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا، عمران خان نے جھوٹ بولنے اور یوٹرن لینے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ تعمیر کرنے والا نوازشریف چاہئے یا تفریق کرنے والا عمران خان۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کل سے آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 400 روپے کا ملے گا، پورے خیبر پختونخوا میں سستا آٹا فراہم کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا اگر اللہ نے موقع دیا تو خیبرپختونخوا کو پنجاب بناکر دکھاؤں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More