وزیراعظم اور اسپیکر مینڈیٹ کھوچکے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی دونوں اپنا مینڈیٹ کھو چکے ہیں اور راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔

سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی پی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی دونوں اپنا مینڈیٹ کھو نے کے بعد عمران خان مذہب کارڈ استعمال کررہے ہیں اور اپنے حکومت بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اسپیکر ہمیں روایات سکھاتے ہیں لیکن اسد قیصر نے جو اپنے عہدے کی توہین کی اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ہے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسپیکر کے خلاف آرٹیکل 6 لگایا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More