فیکٹریوں کے لیے لوڈ شیڈنگ پالیسی پر نظرثانی کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گیس پر چلنے والی فیکٹریوں کے لیے لوڈ شیڈنگ پالیسی پر نظرثانی کا حکم دے دیا۔

سرمایہ کاری سے متعلق صنعتوں اور برآمدی شعبے کے فروغ کے لیے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا معاشی استحکام صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کے حل سے منسلک ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ فیکٹریوں کے لیے گیس کی فراہمی کی لوڈشیڈنگ پالیسی پر نظرثانی کریں، انہوں نے ہدایت کی کہ گیس لوڈشیڈنگ کے شیڈول اور ان فیکٹریوں کے لیے پالیسی کا جائزہ لیا جائے جو اپنے کام کے لیے مکمل طور پر گیس پر انحصار کرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More