کامن ویلتھ گیمز، کھلاڑیوں کی واپسی شروع، قومی ہیروز کا شاندار استقبال

کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیروز کی وطن واپسی شروع ہوگئی۔ سلور میڈلسٹ زمان انور، محمد شریف طاہر اور برانز میڈلسٹ اسد علی پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیاگیا۔

کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیروز کی آمد شروع ہو گئی۔ سلور میڈلسٹ زمان انور، محمد شریف طاہر اور برانز میڈلسٹ اسد علی پاکستان پہنچ گئے۔ ڈی جی اسپورٹس کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔کامن ویلتھ میڈلسٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

اس موقع پر ڈی جی اسپورٹس کا کہنا تھا کہ اپنے قومی ہیروز کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ارشد ندیم، نوح دستگیر بٹ اور دیگر میڈلسٹ کا بھی وطن واپسی پر خود آکر استقبال کروں گا۔ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب اور انعامات سے نوازیں گے۔

کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان نے بتایا کہ گولڈ میڈلسٹ کو پچاس لاکھ، سلور کو بیس اور برانز میڈلسٹ کو دس لاکھ انعام دے رہے ہیں۔ کھلاڑیوں نے وطن واپسی پر اپنے شاندار استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More