پی ایس ایل 7 کا ٹائٹل لاہور قلندرز کے نام

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نےایونٹ کی فیورٹ اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار چیمپئن بن گئے۔

لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پی ایس ایل میں 11 میں 10 میچز جیتنے والی ملتان سلطانز 138 رنز ہی بناسکی۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں5 وکٹ کے نقصان پرملتان سلطانز کو 181 رنز کا ہدف دیا تھا۔ محمد حفیظ نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جب کہ ہیری بروک نے41، ڈیوڈ ویزے نے 28 عبداللہ شفیق نے 14، کامران غلام نے 15 اور ذیشان اشرف نے 7 رنز بنائے تھے۔

ملتان سلطانز کےآصف آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کےتعاقب میں ملتان سلطانزکی بیٹنگ لائن قلندرزکی تباہ کن بولنگ کاسامنانہ کرسکی اورانیس اعشاریہ تین اوورزمیں پوری ٹیم ایک سواڑتیس اسکوربناکرپویلین لوٹ گئی۔۔

خوشدل شاہ بتیس رنزبناکرنمایاں رہےجبکہ ملتان سلطانزکےچارکھلاڑی عامر عظمت،آصف افریدی،ڈیوڈ ویلی اوررومان رئیس ڈبل فگرکراس نہ کرسکے۔ کپتان محمدرضوان14،شان مسعود19،ٹم ڈیوڈ27اوررئیلی روسونے15اسکورجوڑے۔

لاہور قلندرزکےشاہین شاہ آفریدی نےتین شکار کئے۔ محمدحفیظ اورزمان خان دو دو جبکہ حارث روف اور ڈیوڈ ویزے ایک، ایک کھلاڑی کوآؤٹ کر سکے۔ لاہور قلندرزکو پی ایس ایل میں پہلی بار چیمپین بننےکااعزاز حاصل ہوا ہے۔۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More