تازہ ترین
موٹر وے ایم تھری پر آئل ٹینکر الٹ گیا

موٹر وے ایم تھری پر آئل ٹینکر الٹ گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ:(28 جون 2020)ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل میں ایم تھری موٹر وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا،حادثے میں ٹینکر ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے شیخوپورہ جانے والا آئل ٹینکر پیرمحل میں ایم تھری موٹر وے پر الٹ گیا،حادثے میں ڈرائیور جاں بحق ہوا۔

موٹر وے حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا، حادثے کے بعد پیرمحل سے رجانہ تک موٹر وے کو بند کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top