پاکستان میں مارگرائے گئے بھارتی طیارے کے پائلٹ ابھی نندن گروپ کیپٹن بن گئے

نئی دہلی: پاکستان میں مارگرائے گئے بھارتی طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو ترقی دے کر گروپ کیپٹن بنادیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ائیرفورس کے کمانڈر ابھی نندن کو ترقی دینے کے ساتھ چکرا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان ائیرفورس کے جوانوں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا طیارہ مار کرکے اسے گرفتار کرلیا تھا تاہم پاکستان نے خیرسگالی کے جذبے کے تحت ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کردیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More